سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی کے بھائی کی نمازجنازہ میں سردار مہتاب، پیر صابرشاہ اور دیگرقائدین کی شرکت۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان آفریدی کے بھائی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں کڑچھ میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ھزارہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی رسم قل بروز منگل کو آبائی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان آفریدی کے بڑے بھائی جو گزشتہ روز کڑچھ میں وفات پاگئے تھے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کڑچھ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ھزارہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان صوبائی وزیر اورنگزیب نلوٹھہ سابق وزیر اعلی پیر صابر شاہ سابق صوبائی وزیر قاضی اسد سابق امیدوار این اے سولہ ملک مہابت اعوان نبیل عباسی طاہر خان تنولی مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان کے علاوہ وکلاء برادری محکمہ ایجوکیشن کے افسران ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کی رسم قل بروز منگل آبائی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!