پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال ایبٹ آباد میں قیمتیں کم ہوگئیں۔

آٹے کا تھیلہ 2880 روپے کا ہوگا، مزید کمی کا امکان ہے، پنجاب حکومت نے آٹا سپلائی کو پابندی عائد کی تھی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پنجاب سے آٹے کی سپلائی بحال ہونے کے بعد ایبٹ آباد میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی آئے کا 20 کلو کا تھیلا 2880 روپے کا ہوگیا آٹے کی قیمتوں میں مزید کی آنے کا امکان ہے پنجاب حکومت نے ایبٹ آباد سمیت صوبہ خیبر پختو نخوا میں آٹے کی سپلائی پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت کے ساتھ ساتھ 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3500 تک پہنچ گئی تھی لیکن صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کر کے یہ پابندی ختم کروا دی ہے جس سے اب ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے منگل کے روز آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2950 روپے ہوگئی تھی جبکہ بدھ کے روز قیمت میں مزید کمی کے بعد 20 کلو کا تھیلا 2880 روپے کا ہو گیا ہے آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!