ایبٹ آباد‘کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے چار ڈیلروں پرپچیس پچیس ہزار روے جرمانہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کیمیائی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے چار ڈیلروں کیخلاف کارروائی۔ پچیس پچیس ہزار روے جرمانہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں کسانوں پر مہنگے داموں کیمیائی کھاد فروخت کرنے کیلئے کھاد کو ذخیرہ کر لیا گیا تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر کھاد کی زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں کیمیائی کھاد ڈیلرز کے خلاف کھیرا تنگکیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے ایگری کلچر آفیسرز کے ہمراہ تحصیل ایبٹ آباد اور حویلیاں میں کھاد ڈیلرز کا معائنہ کیا اور خیبر پختونخواہ سیکشن3 پری ونشن اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2020ء کی خلاف ورزی پر چار ڈیلروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور 25000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!