کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 130پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی پی او ایبٹ آباد نے ویکسین نہ لگانے پر 130 کے قریب پولیس اہلکاروں کو شوزکاز نوٹس جاری کردیا۔پولیس زرائع کے مطابق ویکسین کے بغیر اہلکاروں سمیت دیگر صارفین پر پولیس لائن میں پابندی عائد کردی گئی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ کروناوائرس کی وباء نے پورے پاکستان کی طرح ہزارہ ڈویژن کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔

جس پر پورے پاکستان میں ہر شہری کو محکمہ ہیلتھ کی طرف سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہے۔ترجمان ڈی پی او ایبٹ آباد نے دو روز قبل ایک پرلیس ریلز جاری کی تھی جس میں انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد کی طرف سے بیان جاری کیا تھا کہ پولیس لائن ایبٹ آباد میں بغیر ویکسین کے پولیس لائن اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔

پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ایبٹ آباد نے ویکسین نہ لگانے والے 130 کے قریب پولیس اہلکاروں کو شوزکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔زرائع کے مطابق پولیس لائن میں پابندی کے بعد شہری اپنی شکایات لینے اب ڈی پی او ایبٹ آباد کے پاس نہیں جاسکتے کیوں کہ بغیر ویکسین کے پولیس لائن میں پابندی عائد ہے دوسری جانب تمام تھانوں میں بغیر ویکسین کے ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے جس پر مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!