بروقت بلوں کی ترسیل نہ ہونے پر پنڈکرگوخان لوئرتناول کے مکین واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ واپڈا بلنگ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی صارفین کو بروقت بلوں کی فراہمی نہ ہونے سے پنڈکرگوخان زروگلی کے صارفین سراپا احتجاج بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والا محکمہ واپڈا کے اہلکار جو بل تقسیم کرتے ہیں وہ بل یا تو اڈوں پر گاڑیوں میں پھینک جاتے ہیں یا علاقے کی دوکانوں پر کوئی اپنی ڈیوٹی کو ذمداری کے طور پر سر انجام نہیں دیتا جس کا خمیازہ غریب عوام کو لیٹ فیس کے ساتھ ڈبل بل کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے اہلیان زرو گلی نے ایس ڈی او واپڈا ایکسین واپڈا ڈی سی ایبٹ آباد اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف انکوائری کرکے ذمداروں کاتعین کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی میں غفلت کا مرتکب نہ ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!