نئے ڈی پی او کی تعیناتی: وقاص، شہریار،گڈو، حفیظ اللہ سمیت ایبٹ آباد کے دیگرمنشیات فروش مال سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی کیساتھ ہی مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے قانون کا پیٹ بھرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ پہلے روز 04 گرفتار 4 کلو 724 گرام چرس،1کلو673 گرام ہیروئن، 60 گرام آئس برآمدمقدمات قائم۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کا آغاذ کر دیا گیا مہم کے ابتدائی روز کینٹ پولیس نے منشیات فروش وقاص ولد سلیم کو 01 کلو 673 گرام ہیروئن اور 60 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا، میرپور پولیس نے منشیات فروش شہریار ولد نثار سکنہ کاکول کو 02 کلو 60 گرام آئس سمیت گرفتار کیا اسی طرح حویلیاں پولیس نے منشیات فروش افتخار عرف گڈو ولد محمد اسلم سکنہ حویلیاں کو 1 کلو 70 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ مہم کے پہلے روز کاروائی کرتے ہوئے نواں شہر پولیس نے منشیات فروش حفیظ اللہ ولد اقبال جان سکنہ نواں شہر سے 1 کلو 549 گرام چرس برآمد کی گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!