ٹریفک پولیس کی فوارہ چوک میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے طلباء کیلئے سٹاپ مختص کرنے کی یقین دہانی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو درپیش ٹرانسپورٹ کا درینہ مسلہ حل ڈائریکٹر ایڈمن ایبٹ آباد یونیورسٹی اجمل خان جدون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عدیل خان جدون کی درخواست پر اور ایس پی ٹریفک پولیس قمر حیات کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ثمینہ کی ایبٹ آباد یونیورسٹی آمد سٹوڈنٹس کے ٹرانسپورٹ کے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت۔

حارث خان جدون کی قیادت میں سٹوڈنٹس نے ڈی ایس پی کو سٹوڈنٹس کے ٹرانسپورٹ کے درپیش مسائل بتائے۔ جس پر ڈی ایس پی نے اپنے سٹاف کو ہدایت کی کہ فوارہ چوک اور حویلیاں میں مخصوص جگہ دی جائے جہاں سے سٹوڈنٹس بنا کسی دشواری کے یونیورسٹی جاسکیں اور ٹریفک وارڈن کو ہدایت کی کے سٹوڈنٹس والی گاڑی پر چالان نہیں کیا جائے جس پر سٹوڈنٹس نے ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!