ایبٹ آباد کی بلند ترین چوٹی میرن جانی کے دامن میں مسافر وین حادثہ کا شکار۔

بکوٹ(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کی بلند ترین چوٹی میرن جانی کے دامن میں مسافر وین حادثہ کا شکار تمام مسافر منزل پر باخریت پہنچ کر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق یونین کونسل بکوٹ کے گاوں کھن کلاں سے راولپنڈی کے مسافر ویگن نمبر 9944 جسے مجاہد ڈرائیور چلاتا ہے روزانہ راولپنڈی سے 7 بجے کھن کلاں براستہ مری نتھیا گلی پہنچتی ھے آج حسب معمول مسافر کو لے کر کھن کلاں ڈونگ کے مقام پر پہنچی تو موڑ مڑتے ہوئے سڑک سے نیچے جاگری جہاں درختوں کی وجہ سے رک گی بصورت دیگر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جاگرتی مگر جیسے اللہ رکھے کے مصداق عین منزل کے قریب پہنچ کر خوفناک حادثہ کے باوجود تمام مسافر بچ گے اس موقع پر عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ نتھیا گلی علی آباد براستہ کھن کلاں اور نتھیا گلی بکوٹ روڈ کو کشادہ کیا جائے انکے تنگ موڑ کھولے جائیں اور حفاظتی جنگلہ لگایا جائے جہاں حادثہ ہوا یہ گاوں اور محلہ ممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد عباسی کا آبائی گاؤں ھے ان کو فوری طور پر اس عوامی مطالبہ پر عمل کروانا چاہئے تاکہ مزید حادثات سے بچا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!