ایس ایچ او میرپور سردارواجد نے تین منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے پانچ کلوچرس برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد:ایس ایچ او تھانہ میرپور سردار واجد کی خصوصی ٹیم نے منشیات فروشوں کا جینا حرام کر دیا کاروائی کے دوران 5 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے زاریع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور کی ہدایت پہ انچارج اسپیشل میرپور شبیر نے جوانوں کے ہمراہ سیاہ دا کٹھہ میرپور محلہ موسیٰ زئی اور گرد و نواح میں جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑ دی کاروائی کے دوران ملزم اویس گل ولد منیر،شہزاد گل ولد ولی،دانیال ولد محمد تسلیم کو گرفتار کرتے ہوئے مجموعی طور پہ 5 کلو سے زائد منشیات ایک اعداد 9 ایم ایم پستول برآمد کرتے ہوئے ملزان کے خلاف امتناع منشیات اور اسلح ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے میرپور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر رکھا ھے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!