غیر ملکیوں کی واپسی کا دوسرا مرحلہ ڈیٹا کی تیاری تیز کر دی گئی۔

پاکستان اور یجن کارڈ (پی اوسی) رکھنے والے غیر ملکیوں کے کوائف اکٹھا کرنے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)وفاقی حکومت نے پاکستان سے غیر ملکیوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے ڈیٹا کی تیاری تیز کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کیلئے پاکستان اور بیجن کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 مقامات کی جیو ٹیلنگ بھی کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی اوسی رکھنے والوں کے خلاف مدت ختم ہونے پر ایکشن کا آغاز ہوگا، پی اوسی کی مدت 31 دسمبر تک بڑھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!