ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے چھبیس مارچ کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف بڑے میچ کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے26مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا میڈیا کا مثبت کردار ہی اس ملک میں مضبوط جمہوریت کو فروغ دے سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار عباسی عرف زلفی کی جانب سے ایبٹ آباد پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک مہابت اعوان جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی، پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم، جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد، یونین آف جنرنلسٹس کے صدر سید طاہر شاہ، جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس کے عہدیداران کو ن لیگ کی ضلعی قیادت نے یادگاری شیلڈ پیش کیں تقریب میں ن لیگ کے نائب صدر سردار حنیف، سردار خالد، سردار الیاس و دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر لیگ رہنماؤں نے کہا کہ 26مارچ کو شروع ہونے والا لانگ مارچ اس حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا حکمران پی ڈی ایم کے احتجاج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیاسی رہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات بنانے شروع کر دئیے ہیں اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت کو منسوخ کروانے کیلئے نیب کو عدالتوں میں بھیج دیا ہے مگر ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے اور ان جعلی اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے ملک کو نجات دلا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سمیت لیگ قیادت کو ڈھائی سالوں سے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے مگر آج تک ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اس وقت تک جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی جبکہ میڈیا آزاد اور غیر جانبدار کردار ادانہیں کرے گا آزاد میڈیا ہی اس ملک میں جمہوریت کو مضبوط کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!