پٹواریوں کے مطالبات منظور: ہڑتال ختم کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ نے پٹواریوں کے مطالبات منظور کر لیے۔پٹواریوں کی جانب سے ایک ماہ سے زائد سے جاری ہرتال ختم کر دی گئی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مکان کی غلظ منتقلی پر تحصیلدار،پٹواریوں،اور محکمہ ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی تھی جس پر تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی اسی دوران پٹواریوں نے اپنے اوپر ہونے والے ایف آئی آر کر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکان کی منتقلی اور انتقال کرنے کے لیے ہمیں عدالت نے حکم دیا تھا محکمہ اینٹی کرپشن کیسے ہمارے اوپر ایف آئی آر کر سکتی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران آئے روز ہمیں تنگ کرتے ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے نارواں سلوک ہر پٹواریوں نے ہرتال کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک بار سے زائد دنوں تک جاری رہنے والی ہڑتال پر ضلعی انتظامیہ کو آخر کار ہوش آہی گیا جس پر گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے پٹواریوں سے مذاکرات کئے گئے جس میں پٹواریوں نے ضلعی انتظامیہ کے کو مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اوپر ہونے والی ایف آئی آر کی صاف اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں ہمارے اوپر محکمہ اینٹی کرپشن بیگناہ ایف آئی آر درج کر رہا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے انجمن پٹواریان کو ان کے خلاف درج ایف آئی آر کی صاف اور شفاف انکوائری کروانے کی یقین دہانی کروا دی شفاف انکوائری کا مطالبہ منظور ہوتے ہیں انجمن پٹواریان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!