بگنوتر پولیس کی ملی بھگت گہیہ میں واقع نجی ہوٹل اہلیانِ علاقہ کے لیے وبالِ جان بن گیا۔

ایبٹ آباد:بگنوتر پولیس کی ملی بھگت گہیہ میں واقع نجی ہوٹل اہلیانِ علاقہ کے لیے وبالِ جان بن گیا آئے روز شادی کے تقریبات میں ڈی جے سسٹم،ناچ گانے سمیت منشیات کے استعمال سے علاقہ مقین پریشان، ڈی پی او ایبٹ آباد نوٹس لیں،اس ضمن میں اہلیانِ علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ہمارے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور کرونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ دوبارہ بند کیا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب تھانہ بگنوتر کی حدود گہیہ میں واقع نجی ہوٹل میں بگنوتر پولیس کی ملی بھگت سے آئے روز شادی کی تقریبات کیلئے ناچ گانے کے پروگرام منعقدکیے جاتے ہیں جن میں ڈی جے سسٹم،خواجہ سراوُں اور لڑکیوں کے ناچ گانے، سمیت شراب اور چرس کا سرئے عام استعمال بے خوف جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم دن بھر اپنے کام کاج سے تھکے ہارے آرام کی غرض سے گھر آتے ہیں تو آئے روز اس طرح کے فنگشنز سے ہماری نیدیں حرام ہو جاتی ہیں یہ ہی نہیں پرگرامز میں منشیات کے کھلے استعمال سے ہمارے مقامی نوجوان بچے بھی تبائی کی طرف جا رہے ہیں مگر بگنوتر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنہ ہے شام سات بجتے ہی بگنوتر پولیس کے اہلکار یا تو ہرنو میں واقع چوکی یا تھانے تک محدود ہو جاتے ہیں اور سڑکوں پر روڈ گشت بھی نہیں کی جاتی ہمارا ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خدارا  دیہاتوں میں موجود ایسے ہوٹلوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں مخصوص کمروں تک محدود کر کیا جائے تاکہ سارا دن اپنے کاموں میں مصروف تھکے ہارے لوگ رات کو چین کی نیند سو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!