ایس ایچ او کینٹ نعمان جاوید نے درہ سلہڈ کے مشہورمنشیات فروش ارسلان شاہ کو آئس اور چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ اوکینٹ نعمان جاوید ان ایکشن: درہ سلہڈ کا مشہور منشیات فروش ارسلان شاہ آئس اور تین کلوچرس سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نعمان جاوید نے چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف سب انسپکٹر نعمان جاوید کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او نعمان جاوید نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درہ سلہڈ کے بدنام زمانہ اور مشہور منشیات فروش ارسلان شاہ ولد محمود شاہ کو گرفتار کرکے 197گرام آئس اور تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!