عثمان آباد میں حاضرسروس ایس ایچ او کے گھر سے پانچ لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور چوروں اور ڈکیتوں آماجگاہ بن گئی۔ڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔نامعلوم چور حاضر ایس ایچ او کے گھر سے پانچ لاکھ مالیت پر مشتمل نقدی اور قیمتی سامان لے کر رفو چکر۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کے تھانہ میرپور کی حدود میں واقع مختلف علاقوں میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج مسلسل جاری ہے آئے روز میرپور اور نواں شہر کی حدود میں واقع ہے بااثر شخصیات کے گھر وں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف شخصیات لاکھوں روپے نقدی اور زیورات سے محروم ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز تھانہ میر پور کی حدود عثمان آباد میں ایبٹ آباد پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او کے گھر نامعلوم افراد گھس گئے اور گھر میں موجود پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیاء سمیٹ کر رفو چکر ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گھر میں موجود تمام ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

آئے روز ایبٹ آباد شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی وارداتوں کے باعث عوام میں خوف و حراس پھیل چکا ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمارے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس کے قبلہ کو درست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!