ڈی ایچ او ڈاکٹرفیصل خانزادہ نے آر ایچ سی شیروان کا سب سے بڑامسئلہ حل کردیا۔

تناول(جہانگیر شاہ سے)وائس آف ہزارہ کی خبر پر ایکشن ڈی ایچ او ایبٹ آباد نے آرایچ سی شیروان میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرتے ہوئے تین میڈیکل آفیسر اور لیڈی ڈاکٹرتعینات کردیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زاہد کی خصوصی کاوش سے ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے آر ایچ سی شیروان میں ڈاکٹر خضرہ وومن میڈیکل آفیسر۔ڈاکٹر ابرار میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خدیجہ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عاطف میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کے احکامات صادر کرکے اہلیان علاقہ کے لیئے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس پر اہل علاقہ بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں شیروان ہسپتال میں ڈاکٹر زاہد کی تعیناتی کے بعد سے بہت سارے معاملات میں خاصی حد تک بہتری آئی ہے ڈاکٹر زاہد اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پوری کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ان شاء اللہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو شیروان ہسپتال کو ایک انقلابی ہسپتال بنانے کے لیئے ہر ممکن کوشش کروں ہسپتال میں تعمیراتی کام جاری تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تعمیراتی کام شدید متاثر ہوا ہے جس وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے صحت کے حوالے سے بہت زیادہ ایمرجنسی نافظ جس وجہ سے شیروان ہسپتال کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ ہے بہت جلد اللہ کرے گا کہ شیروان ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے شروع ہوجائے گا میری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی شکایات پر فوری طور پر اس شکایت کا سدباب کیا جائے میں نے عملے کو بھی ہدایات کر رکھی ہے کہ ہسپتال آئے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اخلاقی طور پر اچھا رویہ اختیار کیا جائے اس کے باوجود بھی خدانخواستہ اگر کوئی کمی رہ جاتی ہے تو بھی میرے آفس کے دروازے ہروقت عوام کے لیئے کھلے ہیں عوام بلاجھجک اپنی شکایات مجھ تک پہنچا سکتے ہیں میں ہرممکن کوشش کروں گاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرسکوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!