اکیس کنال زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) گاؤں چنگی بانڈی میرا تھانہ سرائے صالح ہری پور کی حدود میں گزشتہ روزہونے والے تصادم میں ایک فریق کے چار اور دوسرے کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پانچ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر نے ۱۶ کنال زمین کی ملکیت فریق اوّل کو دے دی تھی۔ وہ جب ہل چلانے وہاں پہنچے تو فریق دوئم نے ان پر فائرنگ کر دی جس پہ فریق اوّل نے بھی جوابی فائیرنگ کی۔جس کے نتیجے میں عابد شاہ باز محمد شاہ،عباس شاہ،ذوالقرنین شاہ ولد عباس شاہ جاں بحق جبکہ اشفاق شاہ اور اشفاق شاہ زخمی ہو گئے۔پولیس کی جانب سے دونوں فریقین کو گذشتہ ماہ اس تنازعہ کی وجہ سے پابند ضمانت کیا گیا تھا۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس پی انویسٹیگیشن کی قیادت میں آپریشن شروع کردیا گیا جس میں پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور مزید کاروائی جاری ہے۔ ڈی پی او ہری پور خود نگرانی کررہے ہیں۔ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی کی وجہ سے10 نامزد ملزمان میں سے 5 گرفتار جبکہ چھٹا نامزد ملزم جھگڑے اور فائرنگ کے دوران جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی پک اپ اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرکے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ایڈیشنل ایس پی ہری پور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی نگرانی میں آپریشن جاری۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!