شیخ البانڈی کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی،اس ضمن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی کا رہائشی نوجوان عمر علی خان ولد شیر عالم خان اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے بعد لنک روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمر علی خان ولد شیر عالم خان سمیت کئی نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا جہاں عمر علی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جاں بحق ہونے والا نوجوان ٹی ایم اے سینیٹیشن سپروائزر سجاول خان کا بھتیجا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!