مرتضیٰ ہٹاؤ۔ مسلم لیگ(ن) بچاؤ۔ ایوب آفریدی نے تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن دیدی۔

ایبٹ آباد:مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے لئے 30ستمبر کی ڈیڈ لائن دیکر مشاورتی اجلاس میں مرتضی ہٹاؤ مسلم لیگ بچاؤ کی قرارداد منظور کر لی گئی،سوموار کے روز ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر ایوب خان آفریدی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری،سینئرنائب صدر سردار عبدالرشید،تحصیل ایبٹ آباد کے صدر صدیق قریشی،جنرل سیکرٹری حاجی جاوید سربھنہ،تحصیل لوئر تناول کے صدر طائر خان تنولی،جنرل سیکرٹری نذر محمد اعوان،تحصیل لورہ کے صدر ارشد عباسی،جنرل سیکرٹری فخر عباسی،تحصیل حویلیاں کے صدر احمد نواز خان،جنرل سیکرٹری جامشیر خان کے علاوہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

ہنگامی اجلاس میں تنظیمی امور پر ہدایت دیتے ہوئے سٹی،تحصیل، کینٹ،یونین کونسل،ویلیج کونسل، سوشل میڈیا کے عہدیداران کا چناؤ مکمل کرنے کے 30ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی،ضلعی صدر ایوب خان آفریدی کا کہنا تھا ضلع میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے اور آمدہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے 30ستمبر سے قبل ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کو مکمل کیا جائے۔

ایوب آفریدی نے تحصیل ایبٹ آباد کے عہدیداران کے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو منظم،مستحکم کرکے قائد میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،ملک میں موجودہ حکومت کی پالیسیاں غریب کش ہیں معیشت کو جھٹکا لگا اور ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو یوٹرن لگایا گیا اب وقت آچکا ہے کہ زبردستی مسلط کئے گئے حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے عوامی عدالت میں جائیں،انہوں نے آمدید بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں کامیابی کے لئے مشاورت کی،اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتحال پر مرتضی ہٹاؤ مسلم لیگ بچاؤ کی قرارداد کو اکثریت سے منظور کیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!