پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پانچ اپریل سے کوئٹہ سے اسلام آبادلانگ مارچ کااعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پانچ اپریل کو کوئٹہ سے اسلام آبادلانگ مارچ اور دھرنا کے حوالہ سے ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر محمد افضل بٹ،رضون شاہ صدر ٹیکسلا پریس کلب،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید طاہر حسین شاہ،صدر ایبٹ باد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق کے علاوہ صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے،صحافتی رہنماؤں کا کہنا تھا ملک میں موجودہ حکومت کی آزادی اظہار پر پابندیاں،جبریاں بر طرفیوں،واجبات کی ادائیگیوں میں تاخیری حربے حکومت کے ماتھے پر کلنک ہے،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دھرنا میں ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں بھر پور انداز میں شریک ہوں گی۔

پی ایف یو جے کے سینئر رہنما افضل بٹ کا کہنا تھا پی ایف یو جے پانچ اپریل سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے،بنیادی طور پر دونکاتی ایجنڈہ ہے۔جس میں پہلا مرتبہ صحافیوں کے روزگار کا تحفظ ہے، گزشتہ دو سال کے دوران میڈیا کے نمائندوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی اور معاشی بحران کے نام پر صحافیوں کو اداروں سے نکالا گیا، پی ایف یو جے کا پہلا مطالبہ ہے حکومت ان تمام میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو نوکری پر بحال کراکے تنخواہوں کی ادائیگی کرائے، جو ادارہ حقوق نہیں دیتا حکومت اس کے اشتہارات بند کرے،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں قومی اور علاقائی سطح پر کام کرنے والے صحافی کورونا کے فرنٹ لائن ورکرز ہیں،سارا دن عام آدمی کی شکایات دیکھ رہے ہوتے ہیں،ان حالات میں متعدد صحافی کورونا کا شکار ہوئے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ صحت اور سیکورٹی اداروں کی طرح میڈیا کے نمائندوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی ترجیحات میں رکھا جائے اور شہید ہونے والوں کے بچوں کے لئے تمام مراعات دی جائیں،پی ایف یو جے کا دوسر ا اہم مطالبہ آزادی اظہار رائے ہے،افضل بٹ کا کہنا تھا پاکستان کے ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کو معلوم ہونا چاہئیے کہ عام آدمی کے خون پسینے کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے ججز،اسٹیبلشمنٹ کیا کر رہی ہے یہ اس ملک کے عام آدمی کا حق ہے،کیونکہ پٹواری کی خبر تو دے سکتے ہیں، لائن مین کی خبر دے سکتے ہیں تو ٹیکس سے تنخواہ لینے والوں کی کارکردگی عوام جاننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ سنسر شپ لگائی تو پی ایف یو جے نے اس کے خلاف تحریک چلائی ہے،اس صورتحال پر سازش کے تحت نیا میڈیا تیار کیا جارہا ہے،سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اس بات کو فروغ دیا جارہا ہے کہ چائینہ،سعودیہ،گلف میں جمہوریت ہے یا نہیں ہے صحافیوں کو کوئی سروکار نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ پی ایف یو جے کا حصہ بننے والے اس بات کو مقدم رکھیں کہ جمہوریت کی آزادی،آزاد عدلیہ کی جنگ کو اپنی جنگ سمجھنا ہے،اس مقاصد کے لئے کوئٹہ سے شروع کرکے تمام شہروں کراچی،لاہور سے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور اس وقت تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے رہیں گے جب تک تمام مطالبات منظور نہیں کر لئے جاتے،رمضان میں بھی حکمرانوں کو دستک دینے کے لئے سحری اور افطاری بھی وہیں کریں گے۔

افضل بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس ملک کے تمام شہروں سے آنے والے صحافیوں کی میزبانی کریے،اس موقع پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صدر طاہر حسین شاہ نے پی ایف یو جے کے سینئر رہنما افضل بٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ہے،تقریب میں سینئر صحافی سہیل عبد الناصر کی بخشش کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!