ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان نے 684 مقدمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

ایبٹ آباد(حمداللہ سے)ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان نے کہاہے کہ ایبٹ آباد 6 ماہ کے دوران 684 مقدمات درج کئے گئے۔ عدم ثبوت کی بناء پر 34مقدمات کوخارج کیاگیا۔ قتل کے چھ اندھے مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کیاگیا۔کسی بے گناہ کو سزا نہیں دلوایں گے کوئی گناہ گار بچے گا نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافی حمداللہ کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔

مختلف سوالات کے جواب میں پولیس کے شعبہ تفتیش کے انچارج ایس پی اشتیاق خان نے بتایا کہ جعلی مقدمات کو مسترد کرتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔گنہگار کسی صورت بچ نہیں سکتا۔پچھلے 6 ماہ میں عدم ثبوت پر 34 مقدمات خارج کئے گئے۔ جرم ثابت ہونے پہ ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں گئیں۔ ناقص تفتیش پہ درجنوں تفتیش اہلکاروں کو سزائیں بھی دی گئی۔ قتل کے 6 اندھے مقدمات کو ٹریس کیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور عدالت میں ملزمان نے جرم کا اقرار کیا ہے۔ میرے ہوتے ہوئے کوئی گنہگار سزا سے نہیں بچ سکتا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہو گی۔

منشیات کے مقدمات کے حوالے سے اشتیاق خان نے بتایا کے عدالت میں گواہی دینے سے عام آدمی ڈرتا ہے جس کا فائدہ ملزم کو جاتا ہے جو جلد ضمانت پہ باہر آ جاتا ھے سزا جزا کا سلسلہ جاری ھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پہ تفتیش کی جا رہی ھے پوری کوشش ھے جعلی مقدمات کو مسترد کیا جائے اور انصاف کے تقاضوں کو مد ے نظر رکھتے ہوئے اصل حقائق سامنے لائیں جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!