دودھ پتی اور نوید کو مال سمیت گرفتار کرکے اندر کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: دودھ پتی اور نوید کو مال سمیت گرفتار کرکے اندر کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی کی منشیات فروشوں کیخلاف زبردست کارروائیاں جاری ہیں۔ شیخ البانڈی کے نامی گرامی منشیات فروشوں کو چرس اور آئس سمیت گرفتار کرکے جیل بھجوادیاگیاہے اور ان کیخلاف مقدمات عدالتوں میں مقدمات کی سماعت شروع ہو چکی ہے۔

ایس ایچ اوکینٹ عارف تنولی نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیخ البانڈی کے مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروش طارق عرف دودھ پتی کو 75بوتل شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح دوسری کارروائی میں کھولہ کیہال کے رہائشی نوید ولد فرید کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار کرکے زیر دفعہ نائن ڈی پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!