ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر سلور فوڈز پر بھاری جرمانہ۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے)اونچی دکان پھیکا پکوان۔ناقص خوراک انتہائی مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات پر مانسہرہ روڈ جب پل پر قائم سلور فوڈز پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک عظمیٰ شاہ کا فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ مختلف مقامات پرچھاپے۔اشیاء خور دونوش پر ایکسپائری تاریخ درج نہ کرنے پر اور ناقص خوراک عوام کو فراہم کرنے پر بھاری جرمانے عائد۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ایبٹ آبادعظمیٰ شاہ نے چھاپہ عوامی شکایات پر مارا

محکمہ خوراک کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سلور فوڈ ز پر انتہائی ناقص خوراک انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔محکمہ خوراک کی طرف سے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ نے اپنی ٹیم فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ سلور فوڈز پر چھاپہ مارا۔چھاپہ کے دوران تمام شکایات درست ثابت ہونے پر سلور فوڈز پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔عوام کی طرف سے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عظمیٰ شاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!