درخواست گزار خاتون سے بدتمیزی: تھانہ کینٹ کے محرر رفاقت کو لائن حاضر کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ میں آنے والی سائلہ سے بدتمیزی شنوائی نہ کرنے پہ ڈی پی او یاسر خان آفریدی نے محرر تھانہ کینٹ سردار رفاقت کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا۔ذرئع کے مطابق کیہال کی رہائشی مظلوم خاتون تھانے میں درخواست لے کر آئی اور محرر سے رپورٹ لکھنے کا کہا۔جس پہ محرر تھانہ نے خاتون سے بدتمیزی اور تھانے سے نکل جانے کا کہاں جس پہ خاتون اپنی درخواست لے کر ڈی پی او ایبٹ آباد کے دفتر گئی اور محرر کے رویہ کے بارے میں آگاہ کیا اور تحریری درخواست دی۔ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے محرر تھانہ کینٹ رفاقت کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضری کے احکامات جاری کر دیئے۔تھانوں میں آنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی بداخلاقی برداشت نہیں کی جائیگی جو لوگوں سے عزت سے بات نہیں کر سکتے وہ تھانے میں نہیں بیٹھیں گے۔ڈی پی او نے ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات محرر کو پیغام دے دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!