قلندر آباد بائی پاس کی تعمیر کا آغاز ہوتے ہی قبضہ مافیا اور بد معاش متحرک۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قلندر آباد بائی پاس کی تعمیر کا آغاز ہوتے ہی قبضہ مافیا اور بد معاش متحرک، شرفاء اور غریب لوگوں کو ڈرانا دھمکانا شروع، پولیس کا بھر پور کاروائی کا عزم۔ایس ایچ اوتھانہ مانگل شہزادخان کے مطابق کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش، قانون کو ہاتھ میں لینے یا کسی بھی صورت شرفاء اور سرمایہ کاروں کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جرائم پیشہ افراد اور ان کے سپورٹرز کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی۔مقامی افراد کے مطابق قتل اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ایک جرائم پیشہ شخص اوراس کے ساتھی لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں اور ان کی قیمتی زمینیں ہتھیانے کے در پے ہیں۔ مذکورہ شخص مسلح افراد کے ہمراہ لوگوں کی زمینوں پر جاتا ہے اور انہیں دھمکاتا ہے تا کہ اونے پونے زمین خرید سکے۔ ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ پولیس کا مقامی زمینداروں اور سرمایہ کاروں سے بھر پور تعاون اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کا عزم۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!