یہ ہے تبدیلی:کیہال اربن کے مختلف وارڈز میں چہیتے پختہ گلیوں کو دوبارہ پختہ کرانے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی آبائی یونین کونسل کہیال اربن کے مختلف وارڈز میں ترقیاتی کاموں میں بندر بانٹ،15سال سے کچی گلیوں کی پختگی کو نذر انداز کر کے کروڑوں کا فنڈ چہیتوں کی فرمائش پر خرچ کیا جارہا ہے،سابق کونسلرز بھی سکیموں سے بے خبر ہیں،وارڈ 12اور 13میں پختہ گلیوں پر دوبارہ کنکریٹ ڈال کر فنڈ کا ضیاع جب کہ محلہ فاروق اعظم کی نئی بستی کے مکین کچی گلیوں میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ کے مکینوں نے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق کہیال اربن کے وارڈز 12 اور 13 میں ترقیاتی سکیموں میں شفافیت دفن ہو گئی،ہر سال فنڈ کو ہڑپ کرنے والے پختہ گلیوں پر دوبارہ کنکریٹ کر رہے ہیں جب کہ تین سو گھروں کی زاہد نئی بستی میں گلیاں 15سال سے پختہ نہیں کی گئیں، گلیوں کی پختگی نکاسی آب کی ترقیاتی سکیموں میں سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے چہیتے لاکھوں کے فنڈ کو ضائع کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

جس سے آبائی یونین کونسل کے عوام سخت ازیت سے دوچار ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد نے اس بات پر زور دیا کہ وارڈ 12کی بالائی بستی کو جان بوجھ کر ترقیاتی سکیموں میں شامل نہیں کیا جارہا ہے جس سے مقامی سطح پر سخت مایوسی پیدا ہو رہی ہے،جب کہ اس حوالے سے متعدد مرتبہ سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کے حامی کونسلرز کے بھی نوٹس میں لایا گیا ہے،یونین کونسل کہیال اربن کے مختلف وارڈز 15،14،13،12 میں ترقیاتی کام زور شور سے جارہی ہیں جس کے لئے کروڑوں کے فنڈ مختص کئے گئے ہیں،تاہم ترقیاتی سکیموں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ضرورت والی جگہوں پر گلیاں پختہ نہیں کی جارہی ہیں،اس حوالہ سے علاقہ کے عوام نے مشتاق احمد غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بے قاعدگیوں کا بروقت نوٹس لیں تاکہ تحریک انصاف کے منشور کے مطابق گھر کی دہلیز پر عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں۔اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!