ایبٹ آباد میں حکومتی رٹ کوچیلنج کرنیوالی جوتوں اور کارپٹ کی دوکانیں سیل کردی گئیں۔

ایبٹ آباد:تحصیل آفیسر ریگولیشن مظہر مظفر اعوان کی ہدایات پر تحصیل میونسپل سٹاف نے انسپکٹر اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ عاصم خان چینا کی زیرنگرانی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کے اہلکاروں و اسسٹنٹ سَب انسپکٹر ایاز خان کے ہمراہ سخت بارش اور خراب موسم کے باوجود حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عیدگاہ روڈ جمال بلڈنگ اور جناح روڈ پر جوتوں پردے اور کارپٹ کی متعدد دکانیں و کیبن سیل کردیئے گئیاور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ھوئے تھانہ سٹی کے اہلکاروں کے ھمراہ کچہری روڈ مدینہ مارکیٹ و گردوارہ گلی میں جوتوں و درزی کی دکانوں کو بند کروا کر دکانداروں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی درخواست کی گئی اور دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!