یتیم خانہ ایبٹ آباد کے قیام کے 75سال مکمل۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کا یتیم خانے میں تقریب سے خطاب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد کے 75سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاادارے کا دورہ، بچوں سے گھل مل گئے اور تحائف بھی دیتے ہوئے مستقل ایک بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی نے دورہ کیا اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ادارہ کے چیئرمین ملک ساجد اعوان نے 1944سے قائم خود مختار ادارے کی کارکردگی پیش کی، اس موقع پر سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی آمنہ سردار،ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان،بورڈ آف گورننگ ممبران انجینئرملک سلطان خان،ملک سعید ایڈووکیٹ،سیاسی رہنما سردار ذوق،صدر ایبٹ ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد کے علاوہ ادارے کے طلبہ بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی کا کہناتھا یتیم بچوں کی کفالت اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے،ادارہ تدریس القرآن کے طلبہ کی ذہنی سطح کی بلندی سے اطمینان ہوا ہے بچوں کی سرپرستی کرنے کے لئے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے،انہوں نے ایک بچے کی مکمل کفالت کا بھی زمہ لیا اور ادارہ کے تمام بچوں کے لئے مختلف کھیلوں کا سامان بھی بطور تحفے دیا جس پر بچوں نے بھی انتہائی مسرت کا اظہار کیا،قبل ازیں سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے اس بات پر زور دیا کہ والد کی سرپرستی سے محروم یتیم بچوں کو شفقت کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ادارہ میں موجود بچوں کو ممتا کا پیار دینے کے لئے ضرور آیا کریں، واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ میں 52 طلبہ کو دینی و دنیاوی تعلیم کے علاوہ ہاسٹل کی بھی سہولت میسر کی گئی جن کی خوراک،لباس،رہائش،تعلیم مخیر افراد کے تعاون سے پوری کی جاتی ہیں، ماہانہ 6لاکھ سے زائد خرچ ہو رہے ہیں ادارہ کے 75سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!