بلال ٹاؤن کا مشہور منشیات فروش پپوبیس کلوچرس اورشراب سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلال ٹاؤن کا مشہور منشیات فروش پپوبیس کلوچرس اورشراب سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بلال ٹاؤن گرگہ کا رہائشی دلدار عرف پپو عرصہ دراز سے منشیات کی فروخت میں مصروف تھا۔ تھانہ مانگل کے ایس ایچ او شہزاد خان نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ زنی کے دوران دلدار عرف پپو سے بیس ایک سوپندرہ گرام چرس، دوکین دیسی شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم دلدار عرف پپو کے موبائل فون سے مختلف پولیس اہلکاروں سے رابطوں کا انکشاف ہواہے۔ جن میں ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!