ایبٹ آباد‘شاہراہ ریشم کے اطراف میں نالوں کا کام دس ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ این ایچ اے کا کارنامہ پاکستان کو اپنے دوست ملک چین کو ملانے والی تاریکی شاہراہ ریشم سے ملحقہ نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر کا کام دس ماہ گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا شہری سراپا احتجاج بن گئے زرا سی بارش سے شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن جہاں اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے وہی پاکستان سے گزر کر ملک سے چین جانے والی والی شاہراہ ریشم سے ملحقہ گزرنے والے نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے اور کام سست روی کا شکار ہو ایبٹ آباد کی عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر کی کا کام محکمہ این ایچ اے نے چھ مہنیوں میں مکمل کرنا تھا مگر افسوس محمکہ کے ڈھیلے اور کرپٹ افسران کی وجہ سے ان نالوں کا کام مکمل نہیں ہوا اور اگر کہی جو کام کیا بھی گیا وہ ناقص مٹیریل سے کیا گیا نکاسی کا نظام نہ ہونے کے باعث بارش کے دو قطرے گرنے کے بعد یہ شاہراہ تالاب کا منظر پیش کرتی ہے جس سے کئی بچے پانی میں ڈوب کر جاں کی بازی بھی ہار چکے ہیں عوامی نمائندوں کی نااہلی اور محکمہ این ایچ اے کی ست روی سے تنگ عوام کسی جادو کی چھڑی کی منتظر ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی کی ایبٹ آباد آمد سے قبل نالوں کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!