ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدود میں دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا۔

بانڈہ نبی میں گھریلو تنازعہ کر یا سر نے انیس سالہ سویرہ بی بی زوجہ بابر پر فائرنگ کر دی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بانڈہ نبی میں دیور نے اندھا دھند فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں بانڈی نبی میں گھریلو ناچاقی پر دیور یاسر ولد اشرف نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی سویرا بی بی زوجہ بابر کو قتل کر دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ مقتولہ سویرا کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!