محرم میں ایبٹ آباد سمیت چودہ اضلاع میں موبائل سروس بندش کا فیصلہ۔

ڈیرہ ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، پشاور ٹانک، بنوں، ہری پور ما شہرہ مردان نوشہرہ کی اور ایبٹ آباد شامل۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محرم الحرام کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں خصوصی انتظامات کے لیے جامع پلان مرتب ترتیب دیا گیا ہے محرم الحرام کا آغاز 19 جولائی 2023 سے متوقع ہے محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر کے اردگر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ داخلہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایام عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کے دوران ڈی آئی خان، ہنگو، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، پشاور، ٹانک، بنوں، ہری پور، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، لکی مروت اور ایبٹ آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔ حساس اضلاع / امام بارگا ہوں، جلوسوں وغیرہ کی آمد اور اختتام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اضلاع میں حفاظتی کیمروں سے ہمہ وقت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے محرم کے دوران پیسکو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے محکمہ ریلیف کو ریسکو سروس کی فراہمی محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر طبعی سہولیات اور طبعی عملہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ٹی ایم اے کی سطح پر بنیادی میونسپل سروسز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!