مسجد میں پانچ سالہ بچے سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

بدمعاش متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔
ہریپور(وائس آف ہزارہ) موضع سراہدنہ میں معصوم حسین عباس بعمرپانچ سال سے بدفعلی معاملہ، بااثر ملزمان متاثرہ فیملی پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنے لگے، خطرناک نتائج کی دھمکیاں، پولیس پر بھی اثر انداز ہونے کا الزام، مقامی مسجد میں بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم عاطف ولد مقصود الٰہی تا حال گرفتار نہ ہو سکا، متاثرہ فیملی کو مبینہ شدید خطرہ جاں، ڈی پی او ہری پور سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق خانپور کے نوائی گاؤں سردنا میں مقامی مسجد کے اندر عاطف نامی حیوان نے عید سے ایک روز قبل پانچ ساڑھے پانچ سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کا ارتکاب کر کے پورے سماج کو شرمندہ کر دیا ہے۔ بعد از میڈیکل رپورٹ اگرچہ ایف ائی ار درج کر لی گئی تا ہم مرکزی ملزم عاطف ولد مقصود الٰہی سکنہ دے تا حال گرفتار نہیں ہو سکا جب کہ پولیس نے ملزم کے والد کو اٹھا لیا ہے۔ دوسری طرف متاثرہ خاندان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اب ملزم پارٹی اپنے بہی خواہوں کے ہمراہ انہیں دباؤ میں لانے کیلئے کوشاں ہے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔ حسین عباس کے والدین نے ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات صادر کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کرنے میں مدد کریں۔ تاکہ معاشرے کی ان ناسوروں اور وحشی عناصر کا قلعہ قمع ہو سکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!