پیسکو میں ڈرائیور کی بھرتی کیلئے انگریزی زبان میں مشکل ترین ٹیسٹ: امیدواروں کی قابلیت جواب دے گئی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)واپڈا میں ڈرائیور کی بھرتیوں کے لئے انگریزی زبان میں مشکل ترین امتحانی پرچے نے امیدواروں کے ہوش اڑا دیئے مانسہرہ میں امیدواروں کا ٹیسٹ سے انکار، ایبٹ آباد سمیت دیگر امتحانی مراکز پر امیدوار سراپا احتجاج بن گئے گزشتہ روز واپڈا میں ڈرائیوروں کیلئے بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی جانب سے انگریزی زبان میں 100 سے زائد سوالات پوچھے گئے جو کمپیوٹر، سائنس، تاریخ اسلام، مذہب اور فزکس، کمیسٹری متعلق تھے اس طرح مشکل ترین امتحانی پرچہ دیکھ کر مانسہرہ میں امیدواروں نے اسے مسترد کرتے ہوئے ٹیسٹ دینے سے صاف انکار کر دیا جبکہ ایبٹ آباد میں امیدوار سراپا حتجاج بن گئے اور موقف اختیار کیا ہے کہ صرف ڈرائیور کی بھرتی کیلئے اس طرح کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس طرح گریڈ 18 کیلئے ٹیسٹ لیا جاتا ہے گاڑیوں کے متعلق کوئی سوال موجود نہ تھا اور اسی طرح قومی زبان کی بجائے انگریزی میں امتحان لینے کی کیا ضرورت تھی اس میں امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ ٹیسٹ سے قبل بھرتیاں کرکے امیدواروں کو مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!