ریڑھاں میں قائم ایل آر بی ٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریضہ کی بینائی چھین لی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)ریڑھاں کے مقام پر قائم آنکھوں کے ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے غریب مریضہ کی آنکھ ضائع ہوگئی۔متاثرہ مریضہ کے لواحقین کا محکمہ صحت حکام سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ اورہسپتال مالکان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔اس حوالہ سے متاثرہ مریضہ مسماۃ(چ م)کے بیٹوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو آنکھوں کے آپریشن کی غرض سے ریڑھاں میں قائم ایل آر بی ٹی ہسپتال لے کر گئے۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریضہ کا بلڈپریشر اورشوگر لیول چیک کئے بغیر آنکھوں میں انجکشن لگادیا جس سے مریضہ کی حالت غیر ہوگئی۔مریضہ کی حالت دیکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کو گھر لے جانے کا مشور ہ دیا۔غلط انجکشن لگنے سے مریضہ کی آنکھ بری طرح متاثر ہوئی اورآنکھ کی بینائی چلی گئی۔متاثرہ مریضہ کے لواحقین نے محکمہ صحت حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔متاثرہ مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!