ساٹھ سے زائدمنشیات فروشوں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس رواں ماہ کے پہلے عشرے میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں 61منشیات فروش گرفتار 67کلو 912گرام چرس، 08 کلو 603گرام ہیروئن، 165گرام آئس اور 325بوتل شراب کی برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ 10 روز کے دوران ایبٹ آبادپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران61منشیات فروش گرفتار کیے جن کے قبضے سے 67کلو 912گرام چرس، 08 کلو 603گرام ہیروئن، 165گرام آئس اور 325بوتل شراب کی برآمد کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف متعلقہ تھا جات میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!