سرکاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ادویات برآمد۔ سوزوکی کیری ضبط کرلی گئی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)غیر قانونی طور پر سرکاری ادویات فروخت/سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، کیری ڈبہ اور سرکاری ادویات پولیس نے قبضہ میں لے لی۔مستحق اور غریب افراد کو حکومت کی جانب سے بطور امداد علاج معالجہ کے لیئے مفت فراہم کی جانے والی ادویات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور ملوث سرکاری ملازمین /عملہ کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک ٹی۔او ہاشم بعداز نماز مغرب پنجاب چوک میں ٹریفک روانی کو برقرا رکھے ہوئے تھے کہ ایک سفید رنگ کیری ڈبہ نمبری CU-7404 پنجاب چوک کی جانب سے آیا جسکا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کررہا تھا کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روکا تو ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر بھاگ کیا۔گاڑی کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو گاڑی میں سے بڑی تعداد میں سرکاری ادویات جن پر NOT FOR SALE تحریر تھابرآمد ہوئی۔
بھاگنے والا ملزم سرکاری ادویات کسی بھی سرکاری ہسپتال کے عملہ کے ساتھ مل کر سرکاری ادویات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔جسکو جلد ٹریس کرکے گرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری عملہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے سرکاری ادویات اور گاڑی قبضہ میں لیکر نامعلوم ملزم اور دیگر نامعلوم ملزمان جو اس غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ہیں کہ خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کر دیا ہے۔ بہت جلد اس غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!