نتھیاگلی،ڈونگا گلی،توحیدآباد،کوزہ گلی،ایوبیہ،خانسپور،چھانگلہ گلی،خیرہ گلی میں شدید برفباری جاری۔ایبٹ آباد میں بجلی گیس بند۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی سے)گلیات کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔گلیات نتھیاگلی،ڈونگا گلی،توحیدآباد،کوزہ گلی،ایوبیہ،خانسپور،چھانگلہ گلی،خیرہ گلی اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری برفباری گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی جبکہ ایبٹ آباد شہر میں ہلکی بارش شروع ہوتے بجلی اور سوئی گیس گیس کا طویل کریک ڈوان رہا جس سے سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق گلیات کے پہاڑوں نے ایک پھر سے سفید چارد اؤڑ لی نتھیاگلی چھانگلہ گلی خانسپور خیرہ گلی توحیدآباد کوزہ گلی و گردونواح میں موسم سرماکی دوسری برفباری شروع ہو گئی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں گلیات پہنچ گئے برفباری سے گلیات کی میں شاہراہ سمیت لنک روڈ بند ہو گئے روڈ پر برف سے گاڑیوں کی پھسلن سے ٹریفک کا مکمل پہہ جام ہو گیا برفباری کو روڈ سے ہٹانے کے لیے جی ڈی اے کی بھاری مشنری ہائی الرٹ شدید بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی ایندھن کی قیمتوں میں آضافہ ہو گیا۔

جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا برفباری شروع ہوتے ہی گلیات سمیت ایبٹ آباد میں بجلی کا طویل کریک ڈوان شروع ہو گیا گلیات میں موسم سرما کی دوسری برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی سردی کی شدت میں اضافہ گلیات سمیت ایبٹ آباد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج گلیات کے مختلف علاقوں میں ایندھن نا پید ہو گیا اور قیمتوں کو پر لگ گئے برفباری سے گلیات کی مین شاہراہ سمیت تمام لنک روڈ بند ہو گئے برفباری سے سردی کی شدت اضافہ لوگ گھروں میں مصور ہو گئے نتھیاگلی گلی ایوبیہ خانسپور چھانگلہ گلی و گردونواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا برفباری اور بارش سے سردی کی شدت میں آضافہ ہو گیا تاہم رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی تاہم ایبٹ آباد میں بجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا طویل کریک ڈوان رہا جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سردی سے بچے بوڑھے ٹھٹر گئے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ریجن طویل عرض میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور بالائی علاقوں میں ردجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے برفباری کے باعث بالائی علاقوں مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ہزارہ کے تمام سیاحتی مقام گلیات، ناران کاغان سمیت دیگر تمام سیاحتی مقامات برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں موسم ٹھیک ہونے تخ سیاح ان کارخ کرنے سے گریز کریں برفباری اور بارش کے باعث ٹریفک کے متعدد حادٹاث میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا ہے سخت سردی کے گرم ملبوسات، اشیاء خورد و نوش اور ایندھن تمام ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، اپر لوہر کوہستان کے اضلاع میں بارش اور برفباری کے باعث روزہ مرہ زندگی کے معاملات مفلوج ہو رہ گئے ہیں شہری وگردونواح میں بارش جبکہ بالا?ی گلیات، ٹھنڈیانی، ناران کاغان، بالاکوٹ، اوگی، سمیت کوہ مکڑہ مکھیراں دریگاں سیاحتی مقامات سری پایہ منا میڈوز شو گراں پر برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، حویلیاں، سمیت دیگر شہری علاقوں بارش کا سلسلہ الصبح سے جاری ہے بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گلیات، ٹھنڈیانی، ناران میں درجہ حرارت منفی چھ جبکہ کاغان میں منفی چار تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اوربرفباری کا سلسلہ آ?ندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا,بالاکوٹ کاغان, ناران اور ملحقہ وادیوں میں برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ گلیات کی تمام ذرائع مواصلات بند ہو گئے ہیں بالاکوٹ وگردونواح میں بارش شورع ہوی ہے بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ناران میں درجہ حرارت منفی چار جبکہ کاغان میں منفی دو تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اوربرفباری کا سلسلہ آ?ندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!