ایبٹ آباد میں چالیس سے زائد مقامات پر سستے آٹے کے پوائنٹ قائم کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد (محمد سلیم تنولی سے) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے شہر میں مختلف 43مقامات پر سستا سرکاری آٹا کے پوانٹس کا اعلان کیا ہے۔آج سے شہریوں کو مہیا ہوگا اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید انصر قیوم،ایوان تجارت کے خالد اسلم،جنرل سیکرٹری مفتی جعفر طیار مقبول اعوان نے مشترکہ گفتگو میں کہا کہ آٹا کے ریٹ میں اضافہ کے باعث سفید پو ش عوا م کو مسائل کو سامنا تھا اس حوالہ سے انکا کہناتھا کہ کمشنر ہزارہ اور ضلعی انتظامیہ کو کوششوں سے شہر،لوئر تناول، حویلیاں،قلندر آباد اور ہرنو کے مختلف 43مقامات پر سستا آٹا 860روپے 20کلوگرام بیگ فراہم کیا جائیگا۔ اس حوالہ سے متعلقہ مقامات پر تاجر عوا م کی اگاہی کیلئے بینرز بھی اویزاں کریں گے۔

انہوں نے کہا فلور ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث گند م کی پسائی میں تعطل آیا ہے اس حوالہ سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہریوں کی اس بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اپنی ہڑتال کو ختم کریں اور جہاں سستا سرکاری آٹا کی گند م کی پسائی ہوگی ان کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پنچاب سے آنے والا آٹا کی قیمت انتہائی تجاوز کرچکی ہے۔جس کے باعث عام عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے عوا م سے بھی اپیل کی وہ متعلقہ مقامات سے اپنی ضروریات کے مطابق آٹا کی خرید میں زخیرہ نہ کریں روزانہ کی بنیا د پر متعلقہ مقامات پر کوٹہ کے مطابق آٹا کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا۔ جبکہ اس حوالہ سے گند م کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!