بانڈی عطائی خان اورلنگرہ کے دوگروپوں میں فائرنگ اورتصادم۔ ایس ایچ اوحویلیاں کیڈٹ غفورناقص کارکردگی پرلائن حاضر۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں احاطہ عدالت میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے بعد ناقص سکیورٹی فراہمی پر ڈی پی او ایبٹ آباد کا فوری ایکشن ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور قریشی کو لائن حاصر کے ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق کو ایس ایچ او حویلیاں تعینات کر دیا جبکہ سب انسپکٹر نعمان خان کو ایس ایچ او کینٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بانڈہ عطائی خان اور لنگرہ کے رہائشی دو گرپوں میں 324 کے مقدمہ میں ضمانب قبل از گرفتاری کی تاریخ چل رہی تھی گزشتہ روز دونوں تاریخ پر پیشی کے لیے عدالت آئے اسی دوران عدالت میں ایس ایچ او حویلیاں کی ناقص کارکردگی کے باعث سکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں گروپوں میں توں تکرار شروع ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدد اختیار کر گئی اسی دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

واقع پر دیر سے پہنچنے اور عدالت میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ایکشن لیتے ہوئے فلفور ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ غفور قریشی کو لائن خاصر کے ایبٹ آباد پولیس میں ایک مقام رکھنے والے ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق کو حویلیاں تعینات کر دیا جبکہ نوجوان سب انسپکٹر نعمان خان کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا واضع رہے کہ ایس ایچ او کیڈٹ غفور قریشی ناقص کارکردگی پر متعدد بار لائن خاضر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!