افغان مہاجرین انخلاء:چار دن باقی ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا۔

اب ویزہ لیکر آئیں گئے ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہوگا: سرفراز بگٹی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)افغان مہاجرین کے انخلاء میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں، حکومت نے ایکشن پلان مرتب کر لیا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق جیوفینگ، اور جیومیپنگ مکمل کر لی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو نگراں وزیر داخلہ نے کہا ریاست نے ون ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے۔ کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ بارہ سے پندرہ ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں۔ ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت ہفتے کے روز قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ پاسپورٹ کے زریعے ویزہ لیکر ائے جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، سرفراز بگٹی نے کہا پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبارکا اپنا ایک طریقہ کار ہے ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے۔ عام انتخابات سے متعلق سیکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج کو نبرد آزما ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!