ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان عوام بلبلا اٹھے۔

ایبٹ آباد:ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت شہر بھر میں مہنگائی کا طوفان عوام بلبلا اٹھے۔تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ادویات سے لے کرکھانے پینے کی۔ ضرورت زندگی کی تمام تر چیزوں کے دکانداروں نے من مرضی  کے ریٹ قائم کر رکھے ہیں چینی 105 سے 110 روپے کلو آٹا 70 روپے سے 75 روپے کلو رولر ایریا میں آٹا اسی روپے اور پچاسی  روپے کلوعام سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دو بینگن 60 سے 70 روپے کلو ٹوڈے 70 سے 80 روپے کلو گوبھی 70 سے 80 روپے کلو عام گھی دو سو روپے سے دو سو بیس روپے کلو یہ ہی نہیں اچھی نامی گرامی کمپنی کے گھی 250 سے 260 روپے کلو اسی طرح فروٹ بھی عوام کی پہنچ سے دور عام سے بیس بیس 140 روپے کلو انگور دو سو سے ڈھائی سو روپے کلو اس کے علاوہ پوری مارکیٹ کے اندر انتہائی ناقص اور کیمیکل ملا دودھ عوام پینے پر مجبور ہے۔

  جس سے زیادہ تر معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ڈی سی ایبٹ آباد سمیت تمام محکمے غفلت کی نیند سو رہے ہیں ہفتہ بھر میں ایک آدھ فرضی کاروائی کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے ایبٹ آباد کی عوام کا اعلی حکام سمیت منتخب نمائندوں اور حکومتی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے تبدیلی کے نعروں میں مہنگائی کے خلاف 24 گھنٹے قصیدہ گو ہونے والے   عوام کو دور تک کہیں دکھائی نہیں دیتے تبدیلی سرکار نے عوام کو ایک وقت کی روٹی بھی مشکل کر دی ہے شہر کی عوام کا موجودہ حکومت سے اعتماد تیزی سے اٹھ رہا ہے اور عوام کے اندر ایک سخت تشویش پائی جاتی ہے کہ منتخب نمائندوں کو فوری ریلیف عوام تک پہنچانا ہوگا موجودہ منتخب نمائندے عوام کو مجبور کر رہے ہیں کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!