جناح آباد کے لوگوں نے کینٹ بورڈ کے ٹیکس مستردکردیئے۔ احتجاج اور قانونی کارروائی کا اعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جناح آبادکے لوگوں نے کینٹ بورڈ کے غیر قانونی ٹیکسوں کو یکسر مسترد کر دیا۔جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس پیٹرن ان چیف بریگیڈر (ر) ارشاد کی زیر سرپرستی جناح آباد پارک میں منعقدہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کینٹ بورڈ کی طرف سے لگائے گئے ناراوا ظالمانہ ٹیکسوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کینٹ بورڈ کو متنبہ کیا گیا کہ غیرقانونی ٹیکسوں کو فل فورواپس لیا جائے۔بصورت دیگر جناح آباد کے لوگ بھرپور احتجاج کریں گے۔ احتجاجی تحریک چلانے کے لئے اہم اجلاس 7 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں تمام علاقہ مکین جناح آبادین و حبیب اللہ کالونی کینٹ بورڈ کے دفتر کے باہراحتجاج کرے گی اور جلد اسکے لئے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی کسی بھی صورت اس ناراوا ظالمانہ ٹیکسوں کو نافذکرنے کی اجازت نہیں دے گی اور انشاء اللہتما م قانونی و آئینی حقوق استعمال کرتے ھوئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑی رہی گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ تمام علاقہ مکین کسی بھی صورت ظالمانہ ٹیکس جمع نہ کروائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!