2018 ء میں کلین سویپ کر نیوالے پرویز خٹک خاندان کو شکست۔

سابق وزیر اعلیٰ 2 صاحبزادے اور داماد عمران خٹک نوشہرہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ساتوں نشستیں ہار گئے
این اے 33 سے شاہ احد شاہ نے 66 ہزار 895 ووٹ سے ہرا دیا پرویز خٹک صرف 26574 ووٹ لے سکے
داماد ڈاکٹر عمران قومی اور صوبائی کی دونوں نشستیں بری طرح ہار گئے ابراہیم اور اسماعیل خٹک کو بھی شکست کا سامنا
پشاور (وائس آف ہزارہ) 2018 ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نوشہرہ میں کلین سویپ کرنے والے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کو 2024ء کے انتخابات میں تمام نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے سابق وزیر اعلیٰ ان کے داماد اور 2 بیٹے قومی اسمبلی اور اسمبلی کی 5 نشستیں بھاری مارجن سے ہار گئے ہیں اعداد و شمار کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 33 سے امیدوار تھے جہاں انہوں نے 26574 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امید وارسید شاہ احد علی شاہ نے 93469 ووٹ حاصل کئے پرویز خٹک کو اس نشست پر 66895 ووٹوں سے شکست ہوئی، این اے 34 نوشہرہ 2 پر ان کے داماد عمران خشک امیدوار تھے جنہوں نے 32698 ووٹ لئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 95692 ووٹ لئے پی کے 87 نوشہرہ3 سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہار گئے ہیں انہوں نے 18176 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں خلیق الرحمان خٹک نے 44762 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی پی کے 86 نوشہر ہ 2 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد ادریس نے 38092 ووٹ لئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار اور پرویز خٹک کے صاحبزادے محمد اسماعیل خٹک صرف 8198 ووٹ لے سکے انہیں 30 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی پی کے 85 سے پرویز خٹک کے دوسرے صاحبزادے ابراہیم خشک صرف 7771 ووٹ لے سکے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امید وار زر عالم خان کو 32075 ووٹ ملے ابراہیم خٹک کو 24304 ووٹوں سے شکست ہوئی پی کے 88 سے پرویز خٹک امیدوار تھے جنہوں نے 9009 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل میاں محمد عمر نے 38384 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی سابق وزیر اعلیٰ کو اس نشست پر 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی پی کے 89 نوشہرہ 5 سے سابق وزیر دفاع کے داماد عمران خٹک امیدوار تھے جن کو 13717 ووٹ ملے اور ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے اشفاق احمد کو 30416 ووٹ ملے اشفاق احمد کو پرویز خٹک پی ٹی آئی میں لائے تھے اور یہ 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر تحصیل چیئر مین کا الیکشن ہار گئے تھے تاہم اس بار قسمت کی دیوی ان پر مہربان رہی، عوامی حلقوں کے مطابق پرویز خٹک کو پی ٹی آئی چھوڑ نے کا نقصان اٹھانا پرا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!