بھاری مقدار میں منشیات برآمد: کئی منشیات فروش گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ میرپور حویلیاں، نواں شہر اور کینٹ کی حدود سے 07 منشیات فروش گرفتار 06 کلو 631 گرام چرس، 04 کلو، 726 گرام ہیروئن، 01 کلو 118 گرام آئس اور 25 بوتل شراب برآمد۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او میرپور نے منشیات فروش ارسلان ولد سردار سکنہ پھل گلاب روڈ کو 01 کلو 80 گرام چرس اور 310 گرام آئس سمیت گرفتار کیا، ایک اور کاروائی میں منشیات فروش حسن ولد جان محمد سکنہ نواں شہر سے 1 کلو 785 گرام ہیروئن، 538 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی۔

نواں شہر پولیس نے غلام محی الدین ولد غلام رسول سکنہ کوہسار ٹاون نواں شہر پر 1کلو 315 گرام چرس اور 270 گرام آئس کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا، حویلیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران محمد صفدر ولد محمد اختر سکنہ لیاں شریف سے 02 کلو 26 گرام چرس، محمد فریدون ولد عبد الرحمان سکنہ حویلیاں سے 01 کلو 924 گرام ہیروئن، نوید ولد اختر سکنہ چمبہ سے 02 کلو 210 گرام چرس اور نوید ولد خان افسر سکنہ اخون بانڈی سے 25 بوتل شراب برآمد کی اسی طرح کینٹ پولیس نے منشیات فروش بابر ولد عبدالرحیم سکنہ بانڈی دلازاک سے 01 کلو 17 گرام ہیروئن کی برآمدگی عمل میں لائی، گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!