ایبٹ آباد شہرسے اڑھائی کلوگرام سے زائد چرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اڑھائی کلوگرام سے زائد چرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی کاروائی 02 کلو 830 گرام چرس برآمد 03 منشیات فروش گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ٹیم کے ہمراہ پشاور کے رہائشی دو ملزمان خانم اللہ ولد مصری خان اور نواب ولد شیر زمان کو مہران گاڑی میں چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 01 کلو 940 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران سید مختیار ولد پیرزادہ سکنہ صوابی کو 890 گرام چرس سمیت گرفتار کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!