عثمان آباد میں ناقص میٹریل کا استعمال۔اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج۔ اینٹی کرپشن سے کارروائی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد: عثمان آباد میں ناقص میٹریل کا استعمال۔اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج۔ اینٹی کرپشن سے کارروائی کا مطالبہ۔ اس ضمن میں سابق ناظم یونین کونسل بانڈہ قاضی حاجی محمد ارشد اعوان نے صحافیوں کو بتایاکہ محمدزمان چوک عثمان آباد میں پختگی کے کام میں رمضان المبارک کے دوران بدترین کرپشن کی جارہی ہے۔ کرپشن کا شکار 6 انچ کی جگہ 2 سے 3 انچ ناقص میٹریل استعمال کیاگیا۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹھیکیدار نے کرپشن کی انتہا کردی۔ اس کام میں سیمنٹ بھی برائے نام استعمال کیاگیا۔ وہ اور اہلیان علاقہ اس کام سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہیں کیونکہ ٹھیکیدار نے انتہائی ناقص اور مقدار سے بہت کم میٹریل کا استعمال کیا۔ ایک انکوائری کمیشن بنا کر مذکورہ کام کی جانچ پڑتال کی جائے اور ٹھکیدار اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت ترین کارواء کی جائے اور ریکوری کرکے مذکورہ کام دوبارہ کیاجائے۔سابقہ ناظم کا مزید کہنا تھا کہ رات کو میں نے محکمہ کے اہلکار اور ٹھیکیدار سے رابطہ کیا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد وزیر اعلی خیبر پختون خواہ وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کام کی مکل انکوائری کروائی جائے اور کرپشن کوبے نقاب کیا جائے۔سابقہ ناظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کمیشن اگر بنتا ہے میں اس کے سامنے انکوائری کے لئے پیش ہونے اور ٹھیکیدار کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!