تھانہ نواں شہر کی حدود میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ اس ضمن میں نواں شہر کے متعدد افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ نواں شہر کی حدود میں کراچی طرز کی چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ لٹنے والے لوگ رپورٹ کیلئے تھانے جاتے ہیں تو ان کو قانونی پیچیدگیوں کا بتا کر گھروں کو بھیج دیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او سے سخت نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!