لاک ڈاؤن میں تیس اپریل تک توسیع، اعلامیہ جاری۔

پشاور: محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا نے صوبے میں جاری لاک ڈاوَن میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ 31 مئی تک تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ سیاسی، مذہبی، سماجی او رسرکاری اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کی سرکاری دفاتر میں عمررسیدہ ملازمین عید تک چھٹی پر ہوں گے، صرف ضروری سرکاری محکمے70 فیصد اسٹاف کم کر کے کھلے رہیں گے۔مزید برآں صوبہ بھر میں گروسری اوردوائی کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری چھٹیوں میں بھی 30 اپریل تک اضافہ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پرپابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہوٹل،مارکیٹس اوربازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا اعلان کیا تھا۔نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاک ڈاوَن کو آگے لے کر جارہے ہیں۔جزوی لاک ڈاوَن مزید 2ہفتے تک جاری رہے گا۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاوَن کو بڑھایا گیا ہے۔صوبے لاک ڈاوَن نہیں کھولنا چاہتے تو وفاق ان پر زبردستی نہیں کریگے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیہات کے اندر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ شہروں میں آج سے تعمیرات کی صنعت کھول رہے ہیں۔ کنسٹرکشن انڈسٹری میں لوگوں کو زیادہ روزگار ملتا ہے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ایک آرڈیننس لے کر آرہے ہیں۔آرڈیننس کے تحت تعمیراتی سیکٹر کو بہت بڑا پیکیج دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے تحت 28 لاکھ خاندانوں کو رقم دی جائے گی۔ زراعت کے بعد سب سے زیادہ تعمیراتی شعبے میں کاروبار کے مواقع ہیں۔ گندم کٹائی کا سیزن ہے اس میں تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تمام اسکول،کالجز، بند کردیے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاوَن کیا گیا۔ کورونا کے باعث 23مارچ کی پریڈ بھی منسوخ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ پوری دنیا میں کورونا کے باعث لاک ڈاوَن کیے گئے۔ ڈیلی ویجز اور دکانداروں کی مشکلات کا احساس ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!