ہر نو میں ٹریفک کا المناک حادثہ پندرہ سالہ نوجوان جاں بحق۔

حسیب موقع پر ہی چل بسا، جبکہ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہر نو کے قریب مزدا ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان ڈمپر تلے دب کر جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچے کو ہسپتال منتقل کیا گزشتہ روز تھانہ کوتر کی حدود ہر نو کے قریب مزداڈ مپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور اور ہیلپر مزدے کے نیچے دب گئے 15 سالہ لڑکا حسیب حادثے میں موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی ڈرائیور اور ہیلپر کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!